برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دفاعی، سلامتی اور تجارتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں میں علاقائی سلامتی اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم آفس کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خطےمیں ایران کے غیرمستحکم رویے اور ایرانی جوہری معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم رشی سونک اور صدر محمد بن زاید کی یہ ملاقات کلائمٹ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
Comments are closed.