
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی آج شائع ہونے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس پروپیگنڈا خبر میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ سورس نہیں بتائی گئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی یہ خبر بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کی جعلی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید کہا ہے کہ یہ جعلی خبر واضح طور پر ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ برطانوی نشریاتی ادارے کے حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.