برطانیہ کے معروف ملٹی ملینیئر الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ جونیئر نے اسلام قبول کرلیا۔
وائلڈ کرسٹ پارکس کمپنی کےچیئرمین الفریڈ ولیم بیسٹ کا شمار برطانیہ کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے فالوورز کو سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر دے کر حیران کردیا کہ اُنہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
الفریڈ ولیم بیسٹ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لندن کی مسجد میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جسے اللّٰہ ہدایت دیتا ہےاسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جس کو وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا‘۔
اُنہوں نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ میں اپنی نئی رینجرور کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں وہ اپنی نئی گاڑی کے لیے کافی پر جوش نظر آرہے ہیں۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’الحمد اللّٰہ، تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں‘۔
الفریڈ ولیم بیسٹ نے اپنی آخری انسٹا پوسٹ میں ایک پوڈکاسٹ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے میزبان کے سونا پہننے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ’بالکل، میں سونا پہننا چھوڑ دیا ہے کیونکہ جتنا ممکن ہوسکے میں اتنا بہترین مسلمان بننا چاہتا ہوں‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ’میں نے اپنی سونے کی تمام گھڑیا بیچ دی ہیں اور ساتھ اپنی کلائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے اسٹینلیس اسٹیل سے بنی ہوئی گھڑی پہنی ہوئی ہے جوکہ حلال ہے‘۔
یاد رہے کہ شرعی احکامات کے مطابق، اسلام میں مردوں کو سونے کے زیورات پہننے کی اجازت نہیں ہے۔
Comments are closed.