برطانیہ میں 20 سالہ لڑکے جارج شولی نے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ ریوبک کیوب پزل حل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
جارج نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے لندن میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے براہ راست اسٹریمنگ کی۔
انہوں نے 9 نومبر کی صبح 8 بجے سے 10 نومبر کی صبح 8 بجے تک یہ ریکارڈ بنایا۔
جارج نے اس دوران 6 ہزار 931 ریوبک کیوب پزل حل کیے اور 2013 میں کینیڈا کے ایرک لائم بیک کا بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے 5 ہزار 800 کیوب حل کیے تھے۔
Comments are closed.