ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

برطانوی فری اسٹائل فٹبالر نے ساتواں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

برطانوی فری اسٹائل فٹبالر نے ساتویں مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

بارسلونا میں بحری جہاز پر 24 سالہ لیو کُک نامی خاتون کھلاڑی نے بیٹھ کر 30 سیکنڈ میں 76 مرتبہ فٹال سے (alternating crossovers) کیے۔

اس سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ کے لیے نہیں بلکہ ایسا کرنا مجھے حوصلہ دیتا ہے، میں صرف خواتین کے عالمی ریکارڈز توڑنا نہیں چاہتی، میں بس ریکارڈز توڑنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میں دنیا کی بہترین فری اسٹائل فٹبالر ہوں۔

خاتون فری اسٹائل فٹبالر نے کہا کہ میرے لیے بچوں کو متاثر کرنا سب سے اہم چیز ہے، 2 بڑے بھائیوں کے ساتھ پرورش نے فٹبالر بننے کی ابتدائی امیدوں میں کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.