ایڈنبرا کے سینٹ جائلز کیتھڈرل میں اسکاٹش عوام کا ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ملکہ کا تابوت بادشاہ چارلس کی قیادت میں جلوس کی صورت میں سینٹ جائلز کتھیڈرل لایا گیا تھا۔
ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے سلسلے میں ملکہ کا تابوت آج شام ہوائی جہاز سے لندن روانہ کیا جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تابوت شام پانج بجے تک سینٹ جائلز کیتھڈرل میں موجود رہے گا، جس کے بعد ہوائی جہاز میں ایڈنبرا سے لندن بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ملکہ کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال لےجایا جائے گا جہاں عوام ملکہ کے تابوت کا دیدار کر سکیں گے۔
شاہ چارلس سوم اور کوئین کنسورٹ ملک کےدورے کےسلسلے میں آج ناردرن آئرلینڈ جائیں گے۔
Comments are closed.