بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی شہری نے اپنے تکلیف دہ دانت خود کیوں نکال دیتا ہے؟

ایک برطانوی شہری کے اس حالیہ دعوے نے کہ ڈینٹسٹ کی اپائنٹمنٹ لینے کی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے وہ 10 برس سے اپنے دانتوں میں تکلیف کے بعد انہیں خود ہی نکال دیا، پورے ملک کو حیرت اور افسوس میں مبتلا کردیا۔ 

50 سالہ ڈیوڈ سرجنٹ نامی یہ شخص برطانیہ کے شہر لیڈز کا ایک سابق قصائی ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ پروفیشنل دندان ساز کے پاس جانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔

اس لیے وہ مجبوراً جن دانتوں میں اسے تکلیف ہوتی ہے وہ انہیں پلاس سے یا صرف اپنے ہاتھوں سے کیھنچ کر نکال دیتا ہے۔

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 48 سالہ خاتون کی موت کی وجہ اس کی نقلی بتیسی ہی بن گئی۔

اس کا کہنا ہے کہ اس کی مالی حیثیت کی وجہ سے اس کےلیے یہ ناممکن تھا کہ وہ نجی ادارے سے یہ سہولت حاصل کرسکے۔

اس نے مزید بتایا کہ ایک حکومتی ادارے نیشنل ہیلتھ سروس میں اس نے اس تکلیف پر اپائنٹمنٹ لیا، جہاں بہت اچھا انتظام نہیں تھا اور اسے ڈینٹسٹ کا طویل انتظار کرنا پڑتا۔

ڈیوڈ سرجنٹ کا کہنا ہے کہ وہ دانتوں کے ڈاکٹر کے لیے 10، 15 برس انتظار نہیں کرسکتا تھا کیونکہ تکلیف بہت زیادہ ہوتی تھی اس لیے وہ گزشتہ ایک عشرے سے خود ہی اپنے دانت نکال دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.