
برطانوی شاہی خاندان کا شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات میں ہونے والے حیران کُن انکشافات پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔
شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے جس میں انہوں نے کئی انکشافات کیے ہیں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہمیشہ کی طرح شاہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے ترجمان نے شاہی خاندان پر عائد ہونے والی الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
البتہ، ایک رپورٹ میں شاہ چارلس اور پرنس آف ویلز کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شاہی خاندان ان انکشافات کے بعد بہت غمزدہ ہے۔
رپورٹ میں اندرونی ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شاہی خاندان کتابوں پر کبھی تبصرہ نہیں کرتا۔
ایک اور رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ شاہ چارلس اور ولیم، دونوں ہی شہزادہ ہیری کی کتاب میں سامنے آنے والے انکشافات پر غمزدہ ہیں لیکن وہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر شاہی خاندان کی طرف سے کسی قسم کے ردِعمل کی توقع بھی نہیں ہے۔
Comments are closed.