ٹوری رکن پارلیمنٹ نیڈین ڈورس نے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے وزیراعظم کے نام تنقید بھرے خط میں لکھا کہ رشی سونک نے کنزرویٹو ازم کے بنیادی اصولوں کو ترک کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ نے لکھا کہ ملک کو اب ایک ’زومبی پارلیمنٹ‘ چلا رہی ہے۔
نیڈین ڈورس کا خط میں مزید کہنا تھا کہ تاریخ آپ کو اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھے گی۔ 18 برس تک مڈ بیڈ فورڈ شائر کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔
Comments are closed.