برطانیہ کے سرکاری راز ایکٹ میں ترمیم کے متنازع فیصلہ کے معاملہ میں معلوم ہوا ہے کہ برطانوی حکومت نے متنازع فیصلہ واپس لینے کا عندیہ دیا ہے۔
لندن سے ترجمان 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق آزادی صحافت برطانوی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بروقت اطلاع فراہم کرنے والوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ادھر نیوز میڈیا ایسوسی ایشن تنظیم نے ایکٹ میں ترمیم کے متنازع فیصلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بل سے اداروں کی خراب کارکردگی ظاہر کرنے والے گھبرائیں گے۔
نیوز میڈیا ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت آفیشل ایکٹ کے تحت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔
Comments are closed.