مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت غزہ میں جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔
لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نواز شریف سے ملاقات کی۔
نواز شریف نے انہیں شاہ چارلس سوئم کی سالگرہ پر مبارکباد کاپیغام دیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے اوورسیز ترقیاتی اعانت میں کمی باعث تشویش ہے، برطانوی حکومت یہ امداد بڑھائے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوچکے ہیں، برطانوی حکومت غزہ میں جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔
Comments are closed.