برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کی جانب سے اپنی زندگی اور بچپن کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔
محمد فرح نے بتایا ہے کہ صومالیہ میں خانہ جنگی کے دوران میرے والد ہلاک ہوگئے تھے، میں بچپن میں جبری مشقت کے لیے غیر قانونی طور پر صومالیہ سے برطانیہ لایا گیا تھا۔
محمد فرح کے مطابق اُن کا نام محمد فرح نہیں بلکہ حسین عابدی کہن ہے، جعلی دستاویزات میں محمد فرح کا نام دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے برطانیہ میں بطور گھریلو ملازم کام کیا اور جس خاتون کے گھر کام کر رہا تھا ان کا سلوک میرے ساتھ اچھا نہیں تھا، میں اکثر باتھ روم میں چھپ کر رویا کرتا تھا۔
محمد فرح نے مزید بتایا ہے کہ اسکول میں اسپورٹس ٹیچر نے ان کا ٹیلنٹ دیکھا اور ان کی مدد کی، وہ خوش قسمتی سے رننگ جانتے تھے۔
برطانوی ایتھلیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھ جیسے سیکڑوں افراد آج بھی مشکلات میں ہیں۔
Comments are closed.