جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

برطانوی امداد میں کٹوتی: افریقا میں ہزاروں خواتین کے متاثر ہونے کا خدشہ

برطانیہ کی جانب سے غیر ملکی امداد میں کمی سے افریقا میں ہزاروں خواتین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق فنڈنگ میں کٹوتی سے افریقا میں ہزاروں حاملہ خواتین کی جان کوخطرہ ہوسکتا ہے۔ 

سول سرونٹس رپورٹ کے مطابق برطانوی فارن آفس کا کہنا ہے کہ بچت اہداف حاصل کرنے کیلئے غریب ممالک کی امداد مختصر وقت کیلئےکم کی جا رہی ہے۔ 

فارن آفس کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے ممالک کی امداد جلد تقریباً دگنا کرکے بحال کی جائے گی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کی امداد میں 76 فیصد کمی سے خواتین کیلئے سروسز متاثر ہوں گی۔ امداد کٹوتی سے یمن میں بھی 5 لاکھ بچوں اور خواتین کیلئے سروسز کم ہوجائیں گی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر بیرونی امداد میں 900 ملین پاؤنڈ کی کمی کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.