آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ٹیکنالوجی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، برطانیہ کے ایک اسکول نے ایک AI روبوٹ ایبیگیل بیلی(Abigail Bailey) کو پرنسپل مقرر کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ویسٹ سسیکس کے کوٹیس مور اسکول نے ہیڈ ماسٹر کو اسکول چلانے میں مدد کرنے کے لیے ایبیگیل بیلی کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ایک AI ڈویلپر کے ذریعے تیار کردہ چیٹ بوٹ ہے۔
اے آئی چیٹ بوٹ، زبانوں کا ترجمہ کرنے، تخلیقی مواد اور سوالات کے جوابات معلوماتی انداز میں ترتیب دینے کا اہل ہے۔
ہیڈ ماسٹر راجرسن نے میڈیا کو بتایا کہ روبوٹ کی اسکول میں موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کبھی بھی انسانوں سے مشورہ نہیں لیں گے۔
Comments are closed.