برطانوی آرٹسٹ اور ڈیزائنر الیونورا اورٹولانی Eleonora Ortolani نے پلاسٹک کو آئس کریم میں تبدیل کر کے سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے اس آئس کریم کا نام گلٹی فلیورز Guilty Flavors رکھا ہے۔
ابھی اس آئس کریم کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جس کے بعد اسے عام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
الیونورا اورٹولانی کا کہنا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ یہ پلاسٹک کے کچرے سے تیار کی جانے والی دنیا کی پہلی آئس کریم ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ اسی پلاسٹک سے تیار کی گئی ہے جو ہم بوتلوں میں دیکھتے ہیں اور اس کی تیاری کے لیے پلاسٹک کو ہضم کرنے والے بیکٹریا کی مدد لی گئی ہے۔
Comments are closed.