بیلجیئم کے پاکستان میں تعینات سفیر چارلس ڈیلوگن نے آج یورپی دارالحکومت برسلز میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔
یورپی یونین بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں سفراء نے دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے اپنے اسٹیشن کے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کیے۔
علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے بیلجیئن سفیر کے ساتھ پاکستانی طلباء، تاجروں اور باہمی تجارت کے موضوع کو مزید آسان بنانے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اس سال پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے 75 سال ہوجائیں گے۔
Comments are closed.