وزير مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ سترہ ڈالر میں خریدی گئی گیس برآمدی شعبے کو نو ڈالر میں دی جاتی ہے اور غریب سے نہ صرف پوری قیمت لی جاتی بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ قیمت تیرا باپ بھی دے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کے دس اور فروری میں نو کارگو آئيں گے اس کے باوجود بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی درآمد بڑھائی گئی ہے، اگر سرکاری کمپنیاں ایل پی جی بیچنا شروع کریں گی تو قيمتوں میں گٹھ جوڑ رکے گا۔
Comments are closed.