مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ برآمدکنندگان کیلئےڈیوٹی ڈرابیک کی مدمیں6 ارب جاری کردیے ہیں۔
عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہاکہ وزارت تجارت نے5 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے جاری کیے گئے، جبکہ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے40 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔
مشیر تجارت کاکہنا تھا کہ امید ہے برآمد کنندگان کے نان لیکویڈیٹی کے مسائل حل ہوں گے۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.