یوم آزادی پر قوم کو بڑی خوشخبری مل گئی، پاکستان فورجی موبائل فونز ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں پاکستان کے لیے آج بڑا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ہوگیا، میڈ اِن پاکستان فورجی موبائل کی پہلی کھیپ یو اے ای برآمد کردی گئی۔
مشیر تجارت نے مزید کہاکہ یہ روایتی اشیا سے ہٹ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کی شروعات ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل مینوفیکچررز کو کہوں گا اپنی مصنوعات برآمد کریں۔
Comments are closed.