یوں تو جنگلی جانور جیسے شیر، چیتا، گوریلا وغیرہ جنگلوں اور چڑیا گھروں میں ہی پائے جاتے ہیں لیکن اگر ان میں سے کوئی جانور اچانک ایک مصروف سڑک پر نکل آئے تو ہر ایک شخص خوف میں مبتلا ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گا۔
ایسا ہی ایک انوکھا اور خوفناک واقعہ برازیل میں اُس وقت پیش آیا کہ جب 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر نکل آیا جہاں ٹریفک بھی موجود تھا اور لوگ بھی۔
10 فٹ لمبے اژدھے کو یوں اچانک سڑک پر دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر رینگ رہا ہے اور وہاں موجود افراد خوف سے اُسے دیکھ رہے ہیں تو وہیں کچھ افراد نے اپنی گاڑیاں روک دیں تاکہ اژدھا باحفاظت اُس سڑک سے جاسکے۔
اس کے علاوہ کئی افراد نے 10 فٹ لمبے اژدھے کے سڑک پر رینگنے کے مناظر اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید بھی کیے۔
Comments are closed.