کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین فٹبال کے پلیئرز کون ہیں؟ آئندہ چند روز میں فٹبال فینز اور پروفیشنلز کو ارجنٹائن کے فٹبال پلیئر لیونل میسی کے ایف سی بارسلونا کو چھوڑنے کے فیصلے سے اس کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔
آمدنی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر برازیل کے 29 سالہ نیمار ہیں جنھوں نے2017 میں ایف سی بارسلونا کو چھوڑ کر پیرس سینٹ جرمین میں 260 ملین ڈالر کے عوض شمولیت اخیتار کی۔
فرانس کے 22 سالہ کیلان ایمبپے 211 ملین ڈالرز آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، وہ بھی پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے ہیں۔
پرتگال کے جواؤ فلیکس جوکہ میڈرڈ کے ایٹلیکو کے پلیئر ہیں وہ 148 ملین ڈالرز کے کنٹریکٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
برازیل کے فلیپی کوٹینو، ایف سی بارسلونہ کے پلیئر 145 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں۔
اسی طرح فرانس کے انٹوئن گریزمان 141 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں، انگلستان کے جیک گری لس 137 ملین ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔
فرانس کے عثمان ڈیملے 123 ملین ڈالرز کے ساتھ ساتویں، فرانس کے ہی پال پوگبا 123 ملین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔
ویلز کے گریتھ بیل 118 ملین ڈالرز کے ساتھ نویں اور پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 117 ملین ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.