
برازیل کے اسنوکر کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 افراد کی ہلاکت کی ویڈو سامنے آگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق منگل کو مقامی اسنوکر کلب میں ایک شخص نے لگاتار 2 میچ ہارنے کے بعد فائرنگ کی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 12 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق میچ ہارنے کے بعد اُس شخص نے دوبارہ ایک میچ کھیلنے کا کہا جو وہ ہار گیا، اس دوران وہاں موجود لوگوں کے ہنسنے کے بعد ہارنے والا شخص گاڑی سے بندوق نکال لایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کے ساتھی نے گن پوائنٹ پر اسنوکر کلب میں موجود لوگوں کو قطار میں کھڑا کرایا جس کے بعد میچ ہارنے والے شخص نے ایک ایک کر کے سب کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 6 لوگ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص نے اسپتال میں دم توڑا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے جن کو پکڑنے کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments are closed.