برازیل کے ایک اسکول میں حملہ کرکے 4 طالب علموں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا گیا، پولیس کے مطابق 25 سالہ حملہ آور نے تیز دھار آلے سے اسکول میں بچوں پر حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے حملے کے بعد پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے7 برس کے درمیان ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی برازیل کے اسکول میں کم عمر طالب علم نے چاقو سے ٹیچر کو قتل کر دیا تھا۔
Comments are closed.