بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برازیل میں متجسس طوطے کی ٹریفک سرویلینس کیمرے کے ساتھ آنکھ مچولی کی ویڈیو وائرل

ایک انگلش جملہ ’برڈ آئی ویو‘ کا انتہائی دلچسپ اور حیران کن مطلب اس وقت سامنے آیا جب براعظم جنوبی امریکا کے ملک برازیل کی ایک شاہراہ پر ایک متجسس طوطے نے فیصلہ کیا کہ وہ ٹریفک کی نگرانی کے لیے لگائے گئے کیمرے کو چیک کریگا۔

بس پھر کیا تھا سبز رنگ کے اس امیزون طوطے نے برازیل کی جنوبی ریاست پاران کے شہر کوریتیبا کی شاہراہ پر نصب اس سرویلینس کیمرے کے ساتھ آنکھ مچولی شروع کردی اور بار بار اسکے لینس کے سامنے آکر اپنی شکل دکھاتا اور غائب ہوجاتا۔

 ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو جب انٹر نیٹ صارفین نے دیکھا تو وہ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.