منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

برازیل: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 40 ہو گئیں

برازیل کی ریاست ساؤپولو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد افراد لاپتہ ہونے کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریجن کا دورہ کیا ہے۔

برازیل کی ریاست ساؤپولو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کئی سڑکیں بلاک اور متعدد علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

ساؤپولو میں جمعے سے شروع بارشوں سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.