برازیل اور اسپین میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منکی پاکس میں مبتلا برازیل سے تعلق رکھنے والا 41 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے بعد ہلاکت کی خبر اسپین سے سامنے آئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ منکی پاکس سے ہلاک ہونے والے مریض کی قوت مدافعت کمزور تھی اور وہ پہلے بھی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھا۔
رپورٹ کے مطابق برازیل میں منکی پاکس کے اب تک ایک ہزار 66 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور 513 مشتبہ کیسز ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز میں 98 فیصد مریض مرد ہیں۔
علاوہ ازیں اسپین کی وزارت صحت نے بھی منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اسپین کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں اس وقت منکی پاکس کے 3 ہزار 750 کیسز کی اطلاعات ہیں جن میں سے 120 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ایک کی ہلاکت ہوئی ہے۔
Comments are closed.