کے الیکٹرک کے بل میں کے ایم سی کے ٹیکس کی کلیکشن سے وفاق نے صاف انکار کر دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اصرار کیا جا رہا ہے، اس معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بجلی کے بل کے ذریعے کے ایم سی کے ٹیکس کو وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلوں میں ٹیکس کی وصولی سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹیکس کی وصولی کے لیے کوئی اور طریقہ اختیار کرنے کی تجویز دے دی۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکس کی وصولی کے لیے وفاقی حکام سے بات ہو گئی ہے، کے ایم سی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.