امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، دنیا آئی ٹی انڈسٹری میں آگے جا رہی ہے ،پاکستان پیچھے ہے۔
کراچی کے جناح گراؤنڈ میں الخدمت کے تحت بنوقابل پروگرام کے سلسلے میں لڑکیوں کےلیے ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا تعلق کراچی ہے، اس کے باوجود یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے باغ جناح میں ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ میں ہزاروں لڑکوں نے حصہ لیا تھا ،آج لڑکیوں کےلیے ٹیسٹ ہو رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الخدمت اور جماعت اسلامی کراچی کے بچوں کو پڑھائے گیم آگے بڑھائے گی ،پورے کراچی میں آئی ٹی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں مفت آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔
Comments are closed.