نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کے خلاف بد زبانی کرکے فواد چوہدری اپنے اندر کا گند باہر لا رہے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں عامر میر نے کہا کہ فواد چوہدری کے منہ سے اتنی چھوٹی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ وہ ذاتیات پر نہ اتریں ورنہ جواب میں اُن کے پلے کچھ نہیں بچے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے فواد چوہدری کی جیسی تربیت کی ہے، وہ ویسی ہی زبان بول رہے ہیں۔ کاش وہ اپنے بزرگوں سے بھی کچھ اچھی باتیں سیکھ لیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ عمران خان یا اُن کی پارٹی کو نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو جوابدہ ہے۔
Comments are closed.