بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدین: مائیکرو فنانس تنظیم کے دفتر میں خاتون کا قتل

بدین کے اللّٰہ والا چوک کے قریب مائیکرو فنانس تنظیم کے دفتر میں خاتون کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے شدید زخمی حالت میں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ کے مطابق قتل کا مقدمہ مائیکرو فنانس تنظیم کے ملازم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی بدین کے مطابق مقدمے میں قتل اور خود سوزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

شاہنواز چاچڑ کے مطابق ملزم نے سابقہ اہلیہ کو مائیکرو فنانس تنظیم کے دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.