بدین میں سندھ ایریگیشن اور ڈرینج اتھارٹی (سیڈا) کے ایکسیئن کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سیڈا کے ڈائریکٹر نے ہی ایکسیئن اکرم واہ کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
ڈائریکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایکسیئن نے پانی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کاشت کاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایکسیئن نے پانی فروخت کر کے نہروں کے آخری سروں کی زمینوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
سیڈا کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اکرم واہ نے غیر قانونی طور پر ایک نہر کا پانی دوسری نہر میں چھوڑا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکسیئن کو عہدے سے ہٹا کر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
Comments are closed.