بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کےبعد گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق طوفانی بارش کے باعث فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ڈام ، سونمیانی ، کنڈ ملیر سمیت ساحلی علاقوں میں ریلیف سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.