dailydot hookup app edelman hookup knoxville hookups cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بدھ کو ڈاکٹرز کی جانب سے سرجری کی جائے گی، شفقت محمود

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شفقت محمود کی صحت سے متعلق پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

اپنے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس اور چیک اپ میں پتے میں سوجن سامنے آئی ہے، بدھ کو ڈاکٹرز کی جانب سے سرجری کی جائے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  بیماری پر خیرخواہی کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کو طبیعت ناساز ہونے پر  گذشتہ روز نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ شفقت محمود کو لبلبے کی تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.