منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

بدھ مت کے پیروکار پاکستانی کی کوششوں کے گن گانے لگے

دنیا بھر کے بدھ مت کے پیروکاروں پاکستان کی کوششوں کے گن گانے لگے۔

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور تاریخی ورثے گندھارا تہذیب کو محفوظ کرنے کی کوششوں پر دنیا بھر سے بدھ مت کے پیروکار پاکستان کے معترف ہوگئے۔

اسلام آباد میں گندھارا تہذیب پر بین الاقوامی سمپوزیم ہوا، جس میں جنوبی کوریا، ملائیشیا، چین، تھائی لینڈ، میانمار، ویت نام اور سری لنکا سے مندوبین شریک ہوئے۔

شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے مذہبی ورثے کی حفاظت میں مدد ملے گی، پاکستان کو دنیا کے ممالک کے مزید قریب آنے کا موقع ملا ہے۔

سمپوزیم سے خطاب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بدھا کا پیغام امن ہے، تہذیبوں کو تنازعات سے ہٹ کر امن کی طرف جانے ضرورت ہے۔

چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ٹاسک فورس گندھارا ٹورازم ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ثقافتی سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.