حریت لیڈر عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں کی کارروائی سے کشمیریوں کے دل بھی رنجیدہ ہوئے ہیں۔
عبدالحمید لون نے وفد سمیت جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور کہا کہ ہم آج پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے آئے ہیں، بدقسمتی سے 9 مئی کو نوجوانوں کو ورغلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھیں گے، مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنا ہوگا۔
حریت لیڈر نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کے پیچھے پاک فوج ایک پشتی بان کی طرح کھڑی ہے، یہ دشمن کا ایجنڈا تھا، یہ ان کا ایجنڈا تھا جنہوں نے پاکستان کو دولخت کیا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب آپ سپہ سالار کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں تو پاکستان کے دشمن خوش ہوتے ہیں۔
عبدالحمید لون نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لازوال ہے، آج اگر پاکستانی قوم سکون سے سوتی ہے تو پاک فوج کی وجہ سے امن ہے۔
Comments are closed.