پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فائنل میں بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔
میلبرن میں انگلش ٹیم سے فائنل میں شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزینٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے جوز بٹلر الیون کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرنے میلبرن اسٹیڈیم آئے، اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارا جہاں بھی میچ ہوا، ہمیں بھرپور سپورٹ ملی۔
پاکستانی کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے اعزاز ہے، ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے خلاف فائنل میں میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے اور بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔
Comments are closed.