پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ کل اس بدزبان حکومت کے بدزبان وزیر نے بھٹو صاحب کو غدار کہا۔
سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے علی امین گنڈا پور کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تصادم کی نئی راہ کھول رہے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کے اجلاس میں کہا کہ وزیر نے جو زبان ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے لیے استعمال کی اس پر انہیں شرم آنی چاہیئے۔
اعظم نذیر تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں ان کا اس سسٹم کا حصہ رہنا شرم ناک ہے۔
Comments are closed.