امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کی شکار معیشتوں پر واجب الادا تقریباً 520 ارب ڈالر کے قرض کو معاف کیا جانا چاہیے۔
امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان، ملاوی اور ایتھوپیا جیسے ممالک پر حال ہی میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے سبب معاشی بدحالی اور مالیاتی دباؤ ہے۔
امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیوالیہ کے خطرے سے دوچار ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرضے معاف کرنے سے ان کی مالیاتی صورتحال بہتر ہوگی اور موسمیاتی اور ترقیاتی اہداف پورے ہوسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کی اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں دیوالیہ کے خطرے سے دوچار ممالک کو اس مشکل سے نکالنے کےلیے بات چیت ایجنڈے پر ہوگی۔
Comments are closed.