اسلام آباد کے ایک بین الاقوامی فوڈ چین ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کرنے والے اہلِ خانہ نے احسن اقبال سے معذرت کرلی۔
اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے اس سے متعلق تفصیلات بتائیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آکر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس فیملی کے افراد نے پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کرچکا تھا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا ہے، باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔
Comments are closed.