hookup Blooming Grove hookup Telford Pennsylvania 17 year old hookup hookup Vincentown New Jersey hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور بھٹو نے والدین کی شادی کی یاد تازہ کردی

پاکستان کی سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے والدین کی شادی کی سالگرہ پر ایک پُرانی یاد تازہ کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کا کارڈ شیئر کیا جس میں بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر چسپاں تھیں۔

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’18 دسمبر 1987 کو لی گئی میرے والدین کی شادی کی تصویر، جسے میں نے اپنی شادی کے کارڈ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے استعمال کیا۔

خیال رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ملی۔

لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں منگنی کی تقریب کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987 کو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.