پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل پر تنقید کی ہے۔
بختاور بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ موجودہ انسانی بحران کا یہ وقت پی ٹی آئی کے لیے چیریٹی کے نام پر فائدہ اٹھانے کا نہیں ہے۔
اُنہوں نے تصویر میں عالمگیر خان کے ہاتھ تھامے ہوئے بینر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بینر پر خیمے کی جو قیمت لکھی ہوئی ہے وہ خیمے کی اصل قیمت سے دگنی ہے۔
بختاور بھٹو نے مزید لکھا ہے کہ امداد دینے والے اس بات سے خبردار رہیں کہ ان کا دیا ہوا عطیہ کہاں جا رہا ہے۔
اُنہوں نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے عطیات حکومتِ پاکستان کو دیں یا پھر کسی رجسٹرڈ این جی او کو دیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے سوشل میڈیا پر عوام سے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.