بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

بختاور بھٹو زرداری نے دونوں بیٹوں کی تصویر شیئر کردی

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے دونوں بیٹوں کی تصویر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری اپنے دونوں بیٹوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس خود چلاتی  ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری اور اُن کے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے اپنے بیٹوں کے اکاؤنٹس پر اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

بختاور اور محمود نے اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر بھی ری شیئر کیا ہے۔

اس تصویر میں بختاور بھٹو کا بڑا بیٹا، میر سجاول کا بڑا بھائی، چھوٹے بھائی کے جھولے کے پاس کھڑا ہے جبکہ میر سجاول سو رہا ہے اور اُس کا چہرہ دوسری جانب ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کے دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا میر حاکم محمود چوہدری 10 اکتوبر 2021 جبکہ میر سجاول محمود چوہدری 5 اکتوبر 2022 کو پیدا ہوا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی بیٹی، وفاقی وزیر برائے بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بڑے بیٹے کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.