بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور بھٹو اور عالمگیر خان میں لفظی جنگ چھڑ گئی

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بختاور زرداری کہاں ہیں؟ جنہوں نے موجودہ حالات (سیلابی صورتحال) میں مجھ پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں ہوں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے سندھی بھائیوں کی خدمت کر رہا ہوں۔

عالمگیر خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ بختاور شہزادی اپنے بچے کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عالمگیر خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ رہی بلکہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہوں۔

بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ میں اللّٰہ کے سامنے جوابدہ ہوں جو میرے اعمال، شراکت اور کردار کا فیصلہ کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.