جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

بحیرۂ عرب کے اوین فریکچر زون میں زلزلہ

محکمۂ موسمیات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے اوین فریکچر زون میں زلزلہ آیا ہے۔

محکمۂ موسمیات اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا جھٹکا صبح 8 بج کر 24 منٹ پر آیا ہے، جس کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات اسلام آباد نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔

محکمۂ موسمیات اسلام آباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوین فریکچر زون کراچی سے 1385 کلو میٹر دور ہے، کراچی کو اس زلزلے سے کوئی خطرہ نہیں۔

ادھر متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی صبح عمان میں بحیرۂ عرب کے ساحل پر 5 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کا مزید کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز عمان کے ساحلی شہر سور سے تقریباً 500 کلو میٹر دور زیرِ سمندر 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق اوین فریکچر زون کے علاقے میں 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.