عالمی موسمیاتی تجزیہ کار جیسن نکولس نے بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان ’تیج‘ بننے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کے مطابق جنوب مشرقی بحیرۂ عرب میں آئندہ دو روز کے دوران ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سائیکلون بن سکتا ہے۔
عالمی ماہرِ موسمیات کے مطابق سائیکلون سے عمان اور یمن کو خطرہ رہے گا جبکہ خلیج بنگال میں بھی رواں ہفتے ہوا کا ایک کم دباؤ بن سکتا ہے۔
جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کی ابتداء میں سسٹم کے ممکنہ اثرات شمال مشرقی بھارت اور بنگلا دیش پر ہو سکتے ہیں، بحیرۂ عرب میں سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’تیج‘ رکھا جائے گا۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق ’تیج‘ بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ’رفتار‘ ہے۔
Comments are closed.