محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرق میں ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے جس کے سبب مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔
ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کےتمام اضلاع میں 16 جولائی تک کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بالائی اور وسطی سندھ میں 17 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے باعث زیریں علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے،جبکہ شہر کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.