بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان میں مزید شدت آگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ’بائے پرجوائے‘ مزید شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔
سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1260 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 110 سے 120 کلومیٹر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے مرکز میں کبھی ہواؤں کے جھکڑ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو رہے ہیں۔
سازگار موسمیاتی صورتحال کے باعث یہ سسٹم مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ سمندری طوفان شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا۔
سمندری طوفان سے اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔
Comments are closed.