اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

بحیرہ روم کی طرف امریکی بحری بیڑے بھیجنا اشتعال انگیزی نہیں، امریکا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو شہریوں کو نقصان سے بچانے کے تمام اقدامات کرنے چاہیئیں۔ 

دورہ مصر کے موقع پر قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ روم کی طرف امریکی بحری بیڑے بھیجنا اشتعال انگیزی نہیں۔ 

امریکی وزیر خارجہ نے کہا خطے کے تمام ممالک اسرائیل فلسطین تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، مصر اور اسرائیل کے ساتھ لوگوں کی مدد کا میکنزم بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ 

انٹونی بلنکن نے کہا مصر اور غزہ کے درمیان رفاہ کراسنگ دوبارہ کھول دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.