free nyc hookups hookup Hawleyville hookup Middle Island charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحیرہ جنوبی چین کے قریب تباہ ہونے والی امریکی آبدوز کے کمانڈر برطرف، چین ناراض

امریکی نیوی نے جنوبی بحیرہ چین میں تباہ ہونے والی آبدوز کے کمانڈنگ آفیسروں کو نوکری سے نکال دیا

The USS Connecticut pictured leaving a port in 2016

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

دی یو ایس ایس کونیٹیکٹ سنہ 2016 میں بندرگاہ سے جاتے ہوئے

امریکی نیوی نے سمندر میں پانی کے نیچے ایک پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہونے والی ایٹمی آبدوز کے تین اعلیٰ ارکان کو برطرف کر دیا ہے۔

کمانڈر کیمرون الجیلانی اور دیگر دو کو متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔

یو ایس ایس کونیٹیکٹ گزشتہ ماہ ایک چٹان سے ٹکرا گئی تھی، جس کی وجہ سے اسے ایک ہفتے کے لیے سطح سمندر پر آنا پڑا اور بالاخر اسے گوام کے امریکی علاقے میں لے جایا گیا۔

نیوی حکام کا کہنا ہے کہ عملے کے ارکین تصادم کو ’روک سکتے تھے۔‘

گذشتہ ہفتے بحریہ نے کہا تھا کہ آبدوز سطح کے نیچے گشت کے دوران ایک نامعلوم ’سی ماؤنٹ‘ یا سمندری چٹان سے ٹکرا گئی تھی۔

اس حادثے میں پندرہ سیلروں یا ملاحوں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ آبدوز کے نقصان کی فی الحال بحرالکاہل میں واقع گوام جزیرے میں جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور اس کے بعد اسے مرمت کے لیے واشنگٹن واپس لایا جائے گا۔

یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے

یو ایس ایس کونیٹیکٹ دنیا کے سب سے زیادہ تناؤ والے خطے میں کام کر رہی تھی۔ چین بحیرہ جنوبی چین کے زیادہ تر حصے پر دعویٰ کرتا ہے لیکن ارد گرد کے ممالک اور امریکہ اس سے متفق نہیں۔

یہ واقعہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیا پیسیفک میں آبدوز ٹیکنالوجی کے اشتراک کے لیے ایک تاریخی سیکیورٹی معاہدے پر اتفاق کے چند ہفتوں بعد پیش آیا تھا۔ اس معاہدے کو چین کی طاقت کا مقابلہ کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حادثے سے بیجنگ میں حکام کافی ناراض ہوئے اور انھوں نے سوال کیا کہ آبدوز خطے میں کیا کر رہی تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں فکر ہے کہ آبدوز سے ممکنہ جوہری لیکیج نہ ہوئی ہو۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اس واقعے کی مکمل تفصیل دینی چاہئیں اور ’اپنی اشتعال انگیزی روکنی چاہیے۔‘

امریکی بحریہ کے حکام نے ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ جہاز سمندر کی تہہ میں ابھری ہوئی چٹان سے کیسے ٹکرایا۔

برطانوی رائل نیوی کے ایک سابق آبدوز کپتان ریان رامسے کہتے ہیں کہ وہ اس تصادم سے بہت حیران ہوئے تھے، جو کہ نسبتاً بہت کم ہی ہوتا ہے۔

انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یو ایس ایس کونیٹیکٹ ایک بہت ہی جدید آبدوز ہے، اس لیے یہ ایک طرح کی حیران کن بات ہے۔ لیکن اگر آپ کسی بھی وقت ریلیکس ہو جائیں، تو (ایسی) چیزیں ہو سکتی ہیں۔‘

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.