asian dating uk free toledo dating is a dating site right for me 1 thing 2 do 3 words 4 you to love someone like you dating site linked to facebook i am looking for a husband

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بحری جہاز ازخود نہیں نکل رہا، گڈاںی کی شپ بریکنگ کمپنی کی بلامعاوضہ شبانہ روز محنت شامل

کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز اچانک ازخود ریت سے نہیں نکل رہا بلکہ اسے نکالنے کے لیے گڈانی کی نجی کمپنی کی ایک ہفتے سے زائد کی کوششیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحری جہاز کے مالک نے کراچی میں اپنے دوست اقبال گھانچی کی نجی کمپنی ’ایان شپ بریکرز‘ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پھنسا ہینگ ٹونگ جہاز نکالنے کا تین روزہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جہاز سمندر کی جانب سرکنے لگا ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والی ایان شپ بریکرز نے دو اگست کے بعد اپنی ہیوی مشینری اور عملے کو کراچی سی ویو پہنچایا اور کمپنی کی جانب سے کلفٹن میں سی ویو پر پھنسے غیر ملکی بحری جہاز کو نکالنے کا کام شروع کیا۔

کمپنی کی جانب سے ’جنگ‘ کو فراہم کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن شروع کیے جانے سے قبل جہاز مکمل طور پر ریت میں دھنسا ہوا تھا، جہاز کے چاروں طرف سے شاولز کی مدد سے ریت ہٹانے کا عمل کئی دن جاری رہا۔

نجی کمپنی ذرائع کے مطابق جہاز کو ریت سے بچانے کے لیے شپ بریکرز کارکنوں نے آہنی ہیوی پلیٹس استعمال کیں۔

بحری جہاز نکالنے کے لیے آپریشن پیر کی صبح مکمل کرلیا گیا تھا اور پیر کی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے چاروں طرف پانی ہی پانی تھا۔

کراچی کے سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹانگ 77 کو نکالنے سے پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

کمپنی ذرائع کے مطابق صرف جہاز کے نیچے ریت رہ گئی ہے، ہائی ٹائیڈز کے دوران جہاز کو نکالنے کے لیے طاقتور ٹگز کے جھٹکے کی ضرورت ہے جس سے جہاز فلوٹنگ کرنے لگے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ کام دوستی اور مشکل میں امداد کے ناطے بلا معاضہ کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.